کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث بااثر ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کو کلین چٹ مل گئی

منگل 6 مارچ 2018 23:15

کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث بااثر ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث بااثر ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور کو کلین چٹ مل گئی ، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے حکم پر ایک کے بعد ایک بڑے اسکینڈلز کی انکوائریاں بند ہونے لگیں۔ایف آئی اے نے عدالت سے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین نیب کیخلاف سپیشل جج سنڑل کی عدالت میں کیس زیر سماعت کے بطور چیئرمین نادرا امتیاز تاجور پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا بااثر بیوروکریٹ کیخلاف انکوائری پر ڈائریکٹر مظہر کاکا خیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے انکوائری کرنے والے ایف آئی اے افسروں کو ابھی بھی انتقامی کارروائی کا سامنا ہے ۔متاثرہ افسران نے محکمانہ کارروائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع بھی لے رکھا ہے اس سے پہلے تیس بلین کے گرینڈ حیات ہوٹل اسکینڈل کی انکوائری بند کردی گئی تھی

متعلقہ عنوان :