سپریم کورٹ ، شریف خاندان کیخلاف کرپشن ریفرنسز کے فیصلے کی مدت میں توسیع سے متعلق احتساب عدالت کے جج کا خط سماعت کیلئے مقرر

منگل 6 مارچ 2018 23:14

سپریم کورٹ ، شریف خاندان کیخلاف کرپشن ریفرنسز کے فیصلے کی مدت میں توسیع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف کرپشن ریفرنسز کے فیصلے کی مدت میں توسیع سے متعلق احتساب عدالت کے جج کا خط سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ آج ساڑھے بارہ بجے سماعت کریگا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی مدت ملازمت 12مارچ،جبکہ شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسزکی مدت13مارچ کوختم ہوگی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ سے رابطہ کرتے ہوئے عدالت سے نیب ریفرنسز کی مدت معیاد میں توسیع کی استدعا کی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی نیب ریفرنسز میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج بدھ کوسماعت کرے گا۔واضح رہے سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئیسابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے کر نیب کو انکے کیخلاف ریفرنسز فائل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ احتساب عدالت کو چھ ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :