بھارت میں مردہ نوجوان 24گھنٹوں بعد زندہ ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 23:03

بھارت میں مردہ نوجوان 24گھنٹوں بعد زندہ ہو گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018ء)بھارت میں نوجوان کو مردہ قرار دے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا تھا لیکن جیسے ہی نوجوان کو24 گھنٹوں بعد پوسٹمارٹم کے لیے لے جایا جا رہا تھا تو وہ زندہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھردواج نامی نوجوان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔24گھنٹے مردہ خانے میں رہنے کے بعد جب اسے پوسٹمارٹم کے لیے لے جایا جارہا تھا تو اسکی نبض چلنے لگی اور وہ زندہ ہو گیا۔جس پر اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔