پنجاب پولیس کی بربریت ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آ گیا

پنجاب پولیس نے چھاپے کے دوران زبردستی دروازہ کھولنے پر معمر خاتون دھکا لگنے سے گری اور جاں بحق ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 22:54

پنجاب پولیس کی بربریت ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آ گیا
عدھیگوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06مارچ 2018ء ): پنجاب پولیس کی بربریت کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آ گیا۔پنجاب پولیس نے چھاپے کے دوران زبردستی دروازہ کھولنے پر معمر خاتون دھکا لگنے سے گری اور جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سادھوکے کے نواحی گاوں نولانوالی میں نوجوان کی شادی کے دن مقرر ہونے کی خوشی میں مبینہ طور پر رشتہ دارہوائی فائرنگ اور میوزک لگاکر ڈانس کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ 15پر اطلاع ملنے پر چوکی دراجکے کے ملازمین نے چھاپہ مارا۔ جس پر گھر میں موجود 95سالہ بشراں بی بی نے اْنہیں گھر کے اندر گھسنے سے منع کیا۔گھر میں گھسنے کے لیے ملازمین نے بیرونی دروازے کو دھکا مارا تو گیٹ لگنے سے معمر خاتون بشیراں بی بی نیچے گر کر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔صدر پولیس نے چوکی دراجکے میں تعینات 5 پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقتولہ خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے گوجرانوالہ بھجوا دیا گیا۔