وفاقی کابینہ کا یوٹرن ؛پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ ، تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 22:41

وفاقی کابینہ کا یوٹرن ؛پی آئی اے کی نجکاری  نہ کرنے کا فیصلہ ، تنظیم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06مارچ 2018ء ): وفاقی کابینہ کا یوٹرن ،وفاقی کابینہ کے الاس میں پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کر یا گیا تا ہم ادارے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی نج کاری کے حوالے سے بڑا یوٹرن لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنے کا مشورہ دیا۔جس پر وفاقی وزیر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے چند ماہ باقی رہ گئے ہیں ایسے میں حکومت کو پی آئی اے کی نج کاری سے اجتناب برتنا چاہیے اور اس معاملے کو اگلی حکومت کے لیے چھوڑ دینا چاہیے جس پر اس بات کو منظور کرتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تا ہم کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا یوٹرن ؛پی آئی اے کی نجکاری  نہ کرنے کا فیصلہ ، تنظیم ..