مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور کرتی رہے گی ‘حمزہ شہباشریف

منگل 6 مارچ 2018 22:53

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور کرتی رہے گی ‘حمزہ شہباشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنا دیاگیا ہے ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات میں انشاء للہ مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگی اور اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کریں گے ۔ا نہوںنے کہاکہ ہم نے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :