انصاف کی فراہمی ، میرٹ کی بالادستی اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سے ہی معاشرے میں خوشحالی آتی ہے،وزیر اعلی پرویز خٹک

منگل 6 مارچ 2018 22:51

انصاف کی فراہمی ، میرٹ کی بالادستی اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سے ہی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ، میرٹ کی بالادستی اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سے ہی معاشرے میں خوشحالی آتی ہے جس کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں ملازمین کی فلاح و ترقی بھی ہماری حکومت کی ترجیح رہی ہے گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران میرٹ پر بھرتیوں،پروموشن ،اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی فراہمی سے صوبے کے لاکھوں ملازمین مستفید ہوئے جو ملازمین کی فلاح کیلئے ہماری سنجیدگی کا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن سول سیکرٹریٹ پشاور کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے نو منتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اور ان کو مبارکباد دی انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ ملازمین کی بھلائی کیلئے سنجیدگی سے کام کرے گی انہوں نے ملازمین کے مطالبات یونیفارم الائونس 8 ہزار تک بڑھا کر ماہانہ تنخواہ میں ضم کرنے اور Ex کیڈر پوسٹ اور ہائوس ہولڈ سٹاف کیلئے سروس سٹرکچر بنانے کے حوالے سے قابل عمل طریق کار وضع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل اور انکی ترقی کیلئے دیرپا اقدامات اٹھائے ہیں جس پر خطیر وسائل خرچ ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتیں اپنے وسائل سے چلتی ہیں موجودہ حکومت نے ایک طرف دستیاب وسائل کا معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح میں منصفانہ اور شفاف استعمال یقینی بنایا تو دوسری طرف وسائل بڑھانے کیلئے بھی راستے نکالے ہیں حکومتی وسائل پر بے جا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں صوبہ بھر کے سکولوں ، کالجوں اور ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ہمارے زیادہ تر وسائل ماضی کے تباہ حال سٹرکچر کو بحال کرنے میں خرچ ہوئے ہیں صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نا دار خاندانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے جو انہیں کا حق ہے انصاف کارڈ کی فراہمی کیلئے حقیقت پسندانہ فارمولہ وضع کیا گیا ہے تاکہ شفافیت یقینی ہو اور مستحقین کو کارڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے خیبر پختونخوا کے مستقبل کی نقشہ کشی کرتے ہوئے صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کی افادیت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ پشاور میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مستقبل میں کاروبار کو بھی فروغ ملے گا ۔

سوات موٹر وے جو تکمیل کے مراحل میں ہے ،کی وجہ سے سوات ملاکنڈ اور دیگر صحت افزاء علاقے سیاحت اور ترقی کیلئے کھل جائیں گے ہمارے میگا پراجیکٹس صوبے کے مستقبل کا تعین بھی کریں گے اور ان سے غریب عوام بھی بالواسطہ اور بلا واسطہ استفادہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :