Live Updates

عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں‘مولا بخش چانڈیو

منگل 6 مارچ 2018 22:50

عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے کے سوا کچھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں سینیٹ وفاق کی ضمانت اور پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سینیت وفاق کی ضمانت اور پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے چیئرمین سینیت وہی جماعت بنائے گی جو وفاق کی علامت ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خاکی سیاست الزام لگانے اور نواز شریف کی سیاست رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں ہے ارکان اسمبلی ایسی قیادت کے ساتھ کیسے چل سکتے ہیں جس کے پاس کوئی ویژن ہی نہ ہو انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اندرونی جھگڑوں اور لڑائی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات