Live Updates

بنی گا لہ غیرقانونی تعمیرات کیس،غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں جوقانون بنے گا و ہی عمران خان کیلئے بھی ہوگا ،سپریم کورٹ

منگل 6 مارچ 2018 22:48

بنی گا لہ غیرقانونی تعمیرات کیس،غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں جوقانون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے بنی گا لہ میں غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں جوقانون بنے گا و ہی عمران خا ن کیلئے بھی ہوگا ،بڑا شور مچا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کی دستاویزات درست نہیں اورگھر کا نقشہ منظور نہیںکرایا گیا لیکن یہ واضح ہے کہ قانون سب کے لئے ایک ہو گا، دوسروں کی طرح عمران خان کو بھی چارجز دینا پڑیں گے،ہمار ی نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں ،جن کو ریگولر کراناہی پڑے گا،منگل کوچیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع عمران خان کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے این او سی کے معاملے کے حوالے سے موقف اپنایا کہ عدالت این اوسی کے حوالے سے متعلقہ یوسی بھا رہ کہو کے سیکرٹری کے دستخطوں کا جائزہ لے،ہم نے عدالت میں جھو ٹ بولا ہے اور نہ کسی طرح کی جعل سازی کی ہے سب کچھ عدالت کوبتادیا ہے اوراس معاملے میں حکومت کی جعل سازی بھی ثابت کریں گے، عدالت ہماری جمع کردہ دستاویزات کا جائزہ لے سکتی ہے ،چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ آپ نے تین دستاویزات عدالت میں جمع کرائی ہیں، یاکچھ اوربھی ہے ،جس بابر اعوان نے کہا کہ این اوسی پر یوسی بہارہ کہو کے سیکرٹری محمد عمر کے دستخط موجود ہیں، ہم نقشے کیلئے یونین کونسل کے پاس گئے تھے جہاں ان کو نقشہ دیا گیا ہے یہ بات تو خود یو نین کو نسل کے سیکرٹری نے کہی ہے کہ عمران خان کی درخواست پر انہوں نے نقشہ طلب کیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نقشے کیلئے ہم نے یونین کونسل سے رابطہ کرکے ان کو نقشہ بھی فرا ہم کیا، ہمارا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش ہورہی ہے جبکہ یو نین کونسل کا چیر مین یعقوب ملک آج بھی تسلیم کرتے ہیںکہ انہوں نے این او سی نہیں دیا لیکن یہ دستخط ا ن کے ہیں ، ان کامزید کہنا تھاکہ یونین کونسل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے ہم نے دستخط ثابت کر نے کے لیے بھارہ کہو سے دیگر لوگو ں کی دستا ویزات حاصل کی ہیں جو بطور ثبوت دیں گے جس میں سب کچھ واضح ہے اس حوالے سے جوحعل سازی کی گئی ہے اسے بھی ثابت کر یں گے ، فاضل وکیل نے مزید کہاکہ یوسی کے متعلقہ دونوں افراد سے ایک تسلیم کرتا ہے کہ دستخط ان کے ہیں جبکہ دوسرے کا کہنا ہے کہ یہ ہما رے پاس آئے تھے لیکن ہم سیر کر نے گئے تھے ، سوال یہ ہے کہ یو نین کونسل کا سیکرٹری تو عرصہ دراز سے معطل تھا ان سے یہ دستخط کروائے گئے ہیں ، سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے بابراعوان سے کہاکہ آپ بہت زیادہ سنجیدہ ہوگئے ہیں ، آپ یہ بیان دیں کہ ہم متعلقہ قانون بننے کے بعد تعمیرات ریگولر کرالیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ بنی گالا میں سب کیلئے ایک ہی قانون بنے گا، آپ کے گھر کا نقشہ بھی منظور شدہ نہیں ہماری نظر میں تعمیرات غیر قانونی ہیں جو سلوک سب کے ساتھ ہوگا وہی آپ کے ساتھ ہوگا،ہم کسی کی تعمیرات کو گرانا نہیں چاہتے ، تاہم غیر قانونی تعمیرات پر جرمانہ یا فیس وصول کی جائے گی آپ حفظ ما تقدم کے طور پر20 لاکھ رو پے جمع کرا دیں تو ڈاکٹر با بر اعوان نے کہا کہ یہ بات وہ پہلے بھی کرچکے ہیں، بعد ازاں عدالت نے مذید سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :