سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت حرام ہے

سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت حرام ہے ،ملی یکجہتی کونسل کی مذہبی جماعتوں کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 22:20

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت حرام ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06مارچ 2018ء ): ملی یکجہتی کونسل کی مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت حرام ہے۔تفصیلات کے مطابق تین مارچ کو سینیٹ کی 52 سیٹوں کے لیے چاروں صوبائی اسمبلیوں سمیت قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل ہوا جس کے نتائج میں مسلم لیگ ن سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔

(جاری ہے)

اس الیکشن میں اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت اور ہارس ٹریڈنگ کا چرچا بھی زبان زد عام رہا۔

مسلم لیگ ن نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ اور یہی الزام سندھ میں پیپلز پارٹی پر بھی لگا ۔ہارس ٹریڈنگ کی اس بحث پر رد عمل دیتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل میں شامل 16 مذہبی جماعتوں کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت حرام ہے۔صاحبزادہ ابوالخیر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اراکین کی خرید و فروخت ہر لحاظ سے غیر شرعی اور حرام ہے۔