سانگھڑ ، شفیع آباد میں آٹھ ماہ کی بچی حفاظتی ٹیکا لگنے سے جانبحق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے انکوائری کا حکم دے دیا

منگل 6 مارچ 2018 22:43

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) سانگھڑ کے نواحی گاؤں شفیع آباد میں آٹھ ماہ کی بچی حفاظتی ٹیکا لگنے سے جانبحق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے انکوائری کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں شفیع آباد میں حفاظتی ٹیکوں کی ٹیم نے آٹھ ماہ کی بچی نورجہاں ولد پیرل منگسی کو حفاظتی ٹیکا لگایا گیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی اسکی حالت خراب ہوگئی جسے گجری کے مقامی اسپتال میں لایا گیا، ڈاکٹروں نے فوری سول اسپتال سانگھڑ لے جانے کا مشورہ دیا، والدین نے اپنی بچی کو سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا ڈاکٹروں فوری طبی امداد دی لیکن بچی جانبحق ہوچکی تھی ایسی اطلاعات پر ڈی سی سانگھڑ ذوھیب مشتاق ، اور ڈی ایچ او سانگھڑ شگفتہ نسرین، سول سرجن شفقل الاہی، نے سول اسپتال سانگھڑ کا دورا کیا اور بچی کے والدین سے معلومات حاصل کی بچی کے والد پیرل منگسی نے بتایہ کہ دو روز قبل میری بچی کو حفاظتی ٹیکا لگایا تھا جس کے بعد اس کی حالت خراب ہوئی تھی،۔