حکومت سندھ عوام کے مسائل کے حل کیلئے شب روز کوشا ں ہے، صوبائی وزیر جام خان شورو

پیپلز پارٹی نے ضلع سانگھڑ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے 2018 کے الیکشن میں عوام ہمیں کامیاب کرے گی

منگل 6 مارچ 2018 22:43

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) حکومت سندھ عوام کے مسائل کے حل کے لیئے شب روز کوشا ں ہے، سانگھڑ کے اچھڑے تھر میں خوراک کی کمی کو پورا کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے ضلع سانگھڑ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے 2018 کے الیکشن میں عوام ہمیں کامیاب کرے گی، ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے سانگھڑ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر آفیس سانگھڑ میں آفیسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مٹھی اور سانگھڑ کے اچھڑو تھر کے علائقے میں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے گندم اور دیگر مسائل کے لیئے سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے، تاکہ وہاں کی عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نا ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سانگھڑ کے مختلف شہراؤں کی سڑکوں کی تعمیر دیگر ترقیاتی کام کراکر عربوں روپے خرچ کیئے تاکہ یہاں کی عوام کی تکلیفوں ازالا ہوسکے ، ضلع سانگھڑ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو بلدیاتی الیکشن سمیت ووٹ دے کر ثابت کیا کہ ضلع سانگھڑ پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں کا ضلع ہے، 2018 کے الیکشن میں عوام ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کرے گی، انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے لیئے خصوصی پیکیج دیا جائے گا، واٹر کمیشن رٹائرڈ جسٹس مسلم ہانی کی ہدایت پر سانگھڑ میں پینے کے صاف پانی کے لیئے ایک فلٹر پلاٹ مزید خصوصی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :