Live Updates

ْعوام آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے ،سینیٹر مشاہد اللہ خان

پیپلز پارٹی اور تحری ک انصاف عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ، دونوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں ، انٹرویو

منگل 6 مارچ 2018 22:42

ْعوام آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں ، دونوں جماعتیں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں ۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں ملک کو درپیش توانائی بحران سمیت دہشت گردی اور اقتصادی صورتحال کے بڑے چیلنجز پر (ن) لیگ نے قابو پا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے مخالفین سیاسی میدان میں ہماری جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے وہ لوگ اقتدار کے حصول کیلئے غیر آئینی طریقوں کو اپناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ہونیوالی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں اور ان دونوں جماعتوں نے ایسے امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹس دئیے جن کا کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی اسمبلی کے ممبران نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ دیکر اپنی قیادت کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے انتخابات میں اپنے ہدف کو حاصل کیا ہے اور اب وہاں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات