شہید عبداللہ مراد کو دہشتگری کا نشانہ بنانے والوں کے نشانات ہی مٹ گئے ہیں، پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، بلاول بھٹو

پارٹی کے خلاف تمام تر سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کر رہے ہیں، عبداللہ مراد کی 14 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں خراج عقیدت

منگل 6 مارچ 2018 22:42

شہید عبداللہ مراد کو دہشتگری کا نشانہ بنانے والوں کے نشانات ہی مٹ گئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملیر کے شہید ایم پی اے عبداللہ مراد اور ناصر بلوچ کی 14 ویں برسی کے موقع پر اپنے بھیجے گئے پیغام میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عبداللہ مراد کو دہشتگری کا نشانہ بنانے والوں کے نشانات ہی مٹ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جس پر عوام اعتماد کرتی ہے۔

عوام کے بنیادی حقوق کے لیئے پیپلز پارٹی قربانیاں دے کر میدان عمل میں موجود ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے خلاف تمام تر سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیغام میں مزید کہ اکہ کارکنان شہید وں کی بتائی ہوئی راستے پر چل کر کامیابیاں حاصل کرنے کے لیئے 2018 کی الیکشن کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

میں پارٹی کے کارکنان، رہنماں۔

اسیمبلی ممبران کو سینیٹ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملیر کے جام گوٹھ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شہید عبداللہ مراد کے بیٹے اور ضلع کونسل کراچی کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد نے بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق غصب کرنے والا نواز شریف آج اذیتوں میں مبتلا ہے۔

اس کو اب پتہ چلا ہے کہ احتساب کیا ہوتا ہے۔ ہر مرتبہ عرب شہزادے نہیں بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان کے لیئے جیل کی سختیاں کوئی معنی نہیں رکھتی مگر نواز شریف جیل جائے گا تو اس کو پتہ چل جائے گا کہ عوامی سیاست کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا رہائشگاہ نہیں عوام کو نگلنے والی بلا ہے۔

وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں تو ختم ہو چکا ہے مگر اب کے پی کے سے بھی اس کا اثر ختم ہورہا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ سیاست صبر، جدوجہد اور قربانی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو بچانے کے لیئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ جس میں بھٹو خاندان سے لے کر شہید عبداللہ مراد، ناصر بلوچ، شہدا کارساز اور دیگر لا تعداد رہنما و کارکنان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میمبرسازی مہم شروع کرتے ہی اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد نے میمبرشپ حاصل کرلی ہے۔ پہلے کراچی میں جس کے نام سے خوف ہوتا تھا آج ان کو ووٹ بھی نہیں ملے، بہادر آباد سے لے کر کراچی کے کئی علاقے ٹکروں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ کبھی آفیس نائین زیرو تو کبھی بہادرآباد تو اب پتہ نہیں کتنے مراکز بند چکے ہیں، انہوں نے اپنی کمزوریوں اور سیاسی نابالغی پر تنقید کرنے کی بجائے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی پر الزام لگارہی ہے کہ سینیٹ میں ووٹ خریدے گئے ہیں۔

وہ الزام ہمیشہ جھوٹا ثابت ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے عمران خان اور نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے بھوکے ہیں اپنی کرپشن اور سیاسی نا اہلی چھپانے کے لیئے ملکی اداروں پر الزامات عائد کیئے۔ پیپلز پارٹی 2018 کی الیکشن میں بھرپور کامیاب ہوگی پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے کہاکہ عبداللہ مراد پیپلزپارٹی کی پہچان بن کرنکلا اور پورے سندھ میں چھاگیا ،پارٹی کا برے وقت میں عبداللہ مراد نے ساتھ دیا،عبداللہ مراد کی جدوجہد تعصب پرستوں کوبری لگتی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم پرویز مشرف کے نہ چمچے بنے نہ نوازشریف کی طرح بھگوڑے بنے، نوازشریف کوجب موقع ملا اس نے سندھ پروارکیا،کالاباغ ڈیم کے اعلان کے بعد نواز شریف سندھ کے لوگوں کی نظرسے گرچکا ہے۔ ۔ایم این اے حکیم بلوچ نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد سمیت پیپلز پارٹی میں ہمارے رہنماں نے عوامی حکمرانی اور جمہوریت کی بقا کے لیئے قربانیاں نہ دی ہوتی تو آج پیپلز پارٹی کا نام ختم ہو چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم منظم اور متحد ہوکر شہید عبداللہ مراد، شہدناصر بلوچ سمیت اپنے شہید رہنماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ شہید عبداللہ مراد کے بیٹے اور ضلع کانسل کراچی کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ہم ابھی سیاسی نابالغ ہی تھے کہ ہمارے بابا کو ہم سے جدا کیا گیا۔ ہمیں ایسا محسوس کرایا گیا کہ شہید عبداللہ مراد کے بعد پیپلز پارٹی ملیر میں ختم ہوجائے گی مگر آج 14 سالوں کے بعد ہمارے سر فخر سے بلند ہے کہ اپنے شہید بابا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی امنگوں پر پورے اترے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم کرنا ہمارا خواب ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے شہید بھٹو سے لے کر شہید عبداللہ مراد کی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا پرے گا۔ شہید عبداللہ مراد کے دوسرے فرزند زکو کمیٹی ملیر کے چیئرمین نعمان عبداللہ مراد نے کہا کہ آج شہید عبداللہ کا روح ضرور اس جلسے میں موجود ہوگا۔ میں بابا سے مخاطب ہوں کے دیکھو آپ کے بیٹے جوان ہوگئے ہیں۔

ہم آپ کے نقش قدم پر چل کر پیپلز پارٹی، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زردری کے لیئے دن رات محنت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ شہزادے بلاول بھٹو زردرای کی ایک مسکراہٹ پر ہم 10 عبداللہ مراد قربان کریں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے شاہینہ شیر علی، جام عبدالکریم جوکھیو، ایم پی اے ساجد جوکھیو،صوبائی وزیر ناصر شاہ، راشد ربانی، وقار مہدی، جاوید ناگوری، نذیر بھٹو، سلیم بلوچ، قادر بخش بلوچ، یوتھ سندھ کے صدر محمود جونیجو، راجہ رزاق بلوچ، ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین اور پی ایس 127 کی صدر جان محمد بلوچ، حسن علی زردرای، لیاقت آسکانی، بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری اعجاز بلوچ اور دیگر نے بھی جلسے میں شرکت کی۔