Live Updates

کراچی کی عوام نے عمران خان کو بے پناہ محبت دی ہے، دو روزہ کامیاب دورے پر کراچی کی عوام کا مبارکباد پیش کرتا ہوں، حلیم عادل شیخ

ایم کیو ایم نے کراچی کی عوام کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو امن ، محبت بھائیچارے کا پیغام لے کر آئی ہے

منگل 6 مارچ 2018 22:41

کراچی کی عوام نے عمران خان کو بے پناہ محبت دی ہے، دو روزہ کامیاب دورے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی کی نظریں پاکستان تحریک انصاف میں ہیں، عمران خان واحد لیڈر ہے جو پورے ملک کو بحران سے نکال سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام عمران خان سے بے حد محبت کرتی ہے جس کو ثبوت دو روزہ کراچی کے دورے میں دیا ہے، بڑی تعداد میں کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ پ پ حکومت نے کراچی شہر کو گٹرستان بنا دیا ہے جگہ جگہ گٹر کھلے ہیں کچرے کے ڈھیر ہیں، پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے، پورے سندھ کی یہی حالت ہے، پ پ اب عوام کے ضمیر پئسوں سے خریدنا چاہ رہی ہے، لیکن پاکستان کی عوام اب ان چور لٹیروں کے کہنے میں نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پ پ حکومت عوام کے دل جیتنے کے لئے سرکاری مشینری استعمال کر کے شہروں میں بینر اور تصویریں آویزاں کر رہی ہے، لیکن جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں انکو ہٹانے کے لئے مشینری استعمال نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے کہا پ پ حکومت نے کراچی کو ایک آلودہ شہر بنا کر چھوڑ دیا ہے، انہوں نے کہا کراچی میں عوام کو پینے تک کا پانی بھی میسر نہیں ہے، زرداری عوام کے ضمیر کا سودا کرنے کے لئے 2018کے الیکشن میں آرہا ہے اور الیکشن پئسوں سے خریدنا چاہتا ہے لیکن عوام ان ان پالیسیوں کو مکمل رد کر دیا ہے، دو روزہ کراچی کے دورے کے دوران کراچی کی عوام نے چیئرمین عمران خان کو محبت دی ہے، عمران خان کراچی سے ہی الیکشن لڑیں گے، اور جیت کر کراچی کو پھر سے روشنیوں کو شہر بنائیں گے۔

انہوں نے مزیر کہا کہ کراچی کی عوام پر سیاست کرنے والی تنظیم ایم کیو ایم نے شہریوں کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے عوام اب ان ظالموں کو ساتھ نہیں دے گی، مہاجروں کے نام پر ووٹ لیکر مہاجروں کو ہی قتل کیا گیا مہاجروں سے ہی بھتے لئے گئے ان کی عزت بھی محفوظ نہیں رہی تھی۔ پاکستان آرمی اور رینجرز کی کاوشوں سے اب کراچی میں امن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اب وقت دور نہیں جب پورا سندھ بشمعول کراچی روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ جلد پورے سندھ کے دورے کئے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :