ڈیجیٹل ایج میں نوجوانوں کو کمپیوٹرز سے لیس کرنا ضروری ہے، احسن اقبال

حکومت ہر سال ایک لاکھ سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کرتی ہے ،’لیپ ٹاپ فار آل سکیم ‘کو فوری حتمی شکل دی جائے، بینکوں کی شراکت سے فوری ایچ ای سی کے ذریعہ فنانسنگ سکیم کو نافذ کیا جائے، وفاقی وزیر کی ہدایت

منگل 6 مارچ 2018 22:41

ڈیجیٹل ایج میں نوجوانوں کو کمپیوٹرز سے لیس کرنا ضروری ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ایج میں نوجوانوں کو کمپیوٹرز سے لیس کرنا ضروری ہے، حکومت ہر سال ایک لاکھ سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کرتی ہے ،’لیپ ٹاپ فار آل سکیم ‘کو فوری حتمی شکل دی جائے، بینکوں کی شراکت سے فوری ایچ ای سی کے ذریعہ فنانسنگ سکیم کو نافذ کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے یہ بات ’لیپ ٹاپ فار آل سکیم ‘ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایچ ای سی، بینکوں اور وزارت تعلیم کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ایج میں نوجوانوں کو کمپیوٹرز سے لیس کرنا ضروری ہے ،یونیورسٹی کے ہر طالب علم کے لئے لیپ ٹاپ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہر سال ایک لاکھ سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ باقی سٹوڈنٹس کو آسان شرائط پر لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ’لیپ ٹاپ فار آل‘ سکیم کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے اور بینکوں کی شراکت سے فوری طور پر ایچ ای سی کے ذریعہ فنانسنگ سکیم کو نافذ کیا جائے ۔