ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

منگل 6 مارچ 2018 22:34

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹرز میں منگل کو امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئی جی پولیس، رینجرز، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال خصوصاً پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید موثر بنانے کی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے مزید موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :