فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی کارستانی ،استقبالیہ بینرز میں مریم نواز کے چہرے پر کالک مل دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 22:00

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی کارستانی ،استقبالیہ بینرز میں مریم ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06مارچ 2018ء ): فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی کارستانی ،استقبالیہ بینرز میں مریم نواز کے چہرے پر کالک مل دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 8 مارچ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو خصوصی طور پر خطاب کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے استقبال کے لیے فیصل آباد کے چوراہوں کو مریم نواز کے استقبایہ بینرز سے سجایا گیا ہے مگر نا معلوم افراد نے راتوں رات استقبالیہ بینرز میں مریم نواز کے چہرے پر کالک مل دی۔نامعلوم افراد کی جانب سے رانا ثنا اللہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر کو بھی ہدف بنایا گیا۔یاد رہے مریم نواز 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے کنونشن سے خطاب کریں گی، جس میں مسلم لیگ کے وزراء سمیت سینئر رہنماؤں کی آمد متوقع ہے۔