قومی وطن پارٹی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے،سکندرشیرپائو

منگل 6 مارچ 2018 22:27

قومی وطن پارٹی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے،سکندرشیرپائو
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ پختون قوم کا ساتھ دیا ہے اور ہر کھٹن مرحلہ میں ان کی بھرپور رہنمائی کی ہے اور ان کو معاشرے میں اعلیٰ و ارفع مقام دلانے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں شیرپائو میں قومی وطن پارٹی ضلع چارسدہ اور حلقوں کے پارٹی عہدیداروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کیو ڈبلیو پی ضلع چارسدہ کے چیئرمین ارشد خان عمرزئی،خالد خان ایم پی اے اور فقیر حسین لالا نے بھی خطاب کیا۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج صوبہ میں عوام کی نظریں پارٹی پر لگی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی طور پر جدوجہد کی ہے جس کیلئے انھوں نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پختون ایک باشعور اور پر امن قوم ہے اور ان کا قومی ترقی اور ملکی استحکام میں نمایا ںکردار رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پختونوں کے مسائل اور مشکلات کی طرف توجہ دی جائے تاکہ وہ معاشی ،سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوکر ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کرسکے۔

متعلقہ عنوان :