آفتاب شیرپائو نے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا

منگل 6 مارچ 2018 22:27

آفتاب شیرپائو نے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے امیدواروں کیلئے مشکلات اور پیچیدگیاں پیداہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں جمہوری اصولوں اور زمینی حقائق کے تقاضوں کے سراسر منافی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے متعلق جو ڈرافٹ تیار کی گئی ہے یہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر عمل میں لائی گئی ہیں جوکہ جمہوری عمل اور قوانین کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حلقہ بندیاں بعض لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے جس سے جانبداری اور بدنیتی کی بو آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حلقہ بندیوں سے بہت سی پیچیدگیاں اور مشکلات پیدا ہوں گی جس سے نہ صرف امیدوار بلکہ سیاسی جماعتیں اور ووٹرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوگااور اس سے بے تحاشہ دشواریاں جنم لیں گی۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان حلقہ بندیوں کے حکم نامے کو فی الفور واپس لیا جائے اور ازسرنو سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نئی حلقہ بندیاں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :