پالتو جانوروں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

کراچی کے نوجوان نے اسمارٹ پنجرے متعارف کرادیے،پنجرے کو ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 21:34

پالتو جانوروں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06مارچ 2018ء ): پالتو جانوروں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری آ گئی۔کراچی کے نوجوان نے اسمارٹ پنجرے متعارف کرادیے،پنجرے کو ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھر میں پالتو جانوروں کی افزائش ہمارے ہاں ایک بڑی تعداد کا مشغلہ ہے لیکن مالکان کو ان جانوروں کو گھر میں رکھنے کے حوالے سے کچھ پریشانیاں بھی دیکھنی پڑتی ہیں ن میں سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ انکی غیر موجودگی میں جانوروں کی خوراک اور کھانے پینے کا انتظام کون کرے گالیکن اب پالتو جانوروں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری آ گئی۔

کراچی کے نوجوان نے اسمارٹ پنجرے متعارف کرادیے،پنجرے کو ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔یہ پنجرہ پرندوں کی خوراک اور پانی کا خیال بھی رکھے گا اور اگر اس پرندے کا دروازہ کھلا رہ جائے تو اس حوالے سے بھی خودکار سسٹم کے تحت مالکان کو اطلاع دے گا۔ اسمارٹ پنجرے اندرونی درجہ حرارت سے بھی آگاہ رکھتے ہیں۔ یہ سسٹم نئے یا پرانے کسی بھی پنجرے میں نصب کیا جاسکتا ہے سسٹم کی لاگت 8 سے 10 ہزار روپے ہے۔ انجینئر یاسر مزید نے بتایا کہ پاکستانی اور غیر ملکی کمپنیاں اس سلوشن میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں۔