آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

پاکستان کی بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورت حال کے تناظر میں اہم فیصلوں کی منظوری ، آپریشن رد الفساد اور دیگر اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جو کامیابیوں کو پائیدار بنایا جائے گا تاکہ میں پائیدار من و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے،اجلاس میں فیصلہ

منگل 6 مارچ 2018 22:16

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کی بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورت حال کے تناظر میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج نے آپریشن رد الفساد اور دیگر اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں انھیں پائیدار بنایا جائے گا تاکہ میں پائیدار من و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کا 209وان اجلاس جی ایچ کیو میں منعقد ہوا۔جس میں تمام کور کمانڈرز اور پر نسپل سٹاف افسران نے شرکت کی کانفرنس میں علاقائی امن وسلامتی پر تفصیلی غور فکر کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ملک میں امن وسلامتی یقینی بنانے کیلیے مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا۔ خوشحال بلوچستان کے منصوبوں سے متعلق رپورٹ پر غور کرنے کے علاوہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :