وزیر داخلہ کی زیر صدارت " لیپ ٹاپ فار آل سکیم " کے حوالے سے اجلاس

‘‘لیپ ٹاپ فار آل ‘‘ سکیم کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے ، احسن اقبال

منگل 6 مارچ 2018 21:40

وزیر داخلہ کی زیر صدارت " لیپ ٹاپ فار آل سکیم " کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ، ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت " لیپ ٹاپ فار آل سکیم " کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایچ ای سی، بینکوں اور وزارت تعلیم کے سربراہان نے بھی شرکت کی اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ‘‘لیپ ٹاپ فار آل ‘‘ سکیم کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے انہوں نے مزید کہا یونیورسٹی کے ہر طالب علم کے لئے لیپ ٹاپ ناگزیر ہو چکا ہے انہو نے کہا حکومت ہر سال ایک لاکھ سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ میرٹ پر فراہم کرتی ہے باقی سٹوڈنٹس کو آسان شرائط پر لیپ ٹاپ کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایج میں نوجوانوں کو کمپیوٹرز سے لیس کرنا ضروری ہے اجلاس میں وزیز داخلہ احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ بینکوں کی شراکت سے فوری طور پر ایچ ای سی کے ذریعہ فنانسنگ سکیم کو نافذ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :