ملازمین کی فلاح و ترقی ہماری حکومت کی ترجیح رہی ہے،پرویزخٹک
منگل 6 مارچ 2018 21:29
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے نو منتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اور ان کو مبارکباد دی انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ ملازمین کی بھلائی کیلئے سنجیدگی سے کام کرے گی انہوں نے ملازمین کے مطالبات یونیفارم الائونس 8 ہزار تک بڑھا کر ماہانہ تنخواہ میں ضم کرنے اور Ex کیڈر پوسٹ اور ہائوس ہولڈ سٹاف کیلئے سروس سٹرکچر بنانے کے حوالے سے قابل عمل طریق کار وضع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل اور انکی ترقی کیلئے دیرپا اقدامات اٹھائے ہیں جس پر خطیر وسائل خرچ ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتیں اپنے وسائل سے چلتی ہیں موجودہ حکومت نے ایک طرف دستیاب وسائل کا معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح میں منصفانہ اور شفاف استعمال یقینی بنایا تو دوسری طرف وسائل بڑھانے کیلئے بھی راستے نکالے ہیں حکومتی وسائل پر بے جا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں صوبہ بھر کے سکولوں ، کالجوں اور ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ہمارے زیادہ تر وسائل ماضی کے تباہ حال سٹرکچر کو بحال کرنے میں خرچ ہوئے ہیں صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نا دار خاندانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے جو انہیں کا حق ہے انصاف کارڈ کی فراہمی کیلئے حقیقت پسندانہ فارمولہ وضع کیا گیا ہے تاکہ شفافیت یقینی ہو اور مستحقین کو کارڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے خیبر پختونخوا کے مستقبل کی نقشہ کشی کرتے ہوئے صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کی افادیت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ پشاور میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ مستقبل میں کاروبار کو بھی فروغ ملے گا ۔
سوات موٹر وے جو تکمیل کے مراحل میں ہے ،کی وجہ سے سوات ملاکنڈ اور دیگر صحت افزاء علاقے سیاحت اور ترقی کیلئے کھل جائیں گے ہمارے میگا پراجیکٹس صوبے کے مستقبل کا تعین بھی کریں گے اور ان سے غریب عوام بھی بالواسطہ اور بلا واسطہ استفادہ کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.