مخالفین کچھ بھی کہیں ،عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، شہبازشریف

محروم معیشت عوام کی خدمت میرا عزم اور مشن ہے ، ا فلاس کے شکار عوام کی محرومیاں ختم کر کے دم لیں گے اب یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی قوم کے بیٹے اور بیٹیاں معاشی وسائل سے محرومی کے باعث اعلی تعلیم سے محروم رہیں تعلیم اور صحت ترجیحات میں سر فہرست ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے حیرت انگیز نتائج سامنے آرہے ہیں اساتذہ کو عزت و وقار دینا ہمارافرض ہے ، معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے ٹریننگ جاری رکھی جائیگی،جدید ایجوکیشن ماڈل اپنائینگے،وزیر اعلی پنجاب

منگل 6 مارچ 2018 21:36

مخالفین کچھ بھی کہیں ،عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مخالفین کچھ بھی کہیں ،ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گی- تعلیم اور صحت حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں-شعبہ تعلیم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے حیران کن نتائج سامنے آرہے ہیں-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ سکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ اور ڈراپ آئوٹ میں کمی کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں-آئوٹ سورس کرنے سے سکولوں میں معیار تعلیم بہتر ہو رہاہے، آئوٹ سورس ماڈل کو مزید آگے بڑھائیں گی-انہوںنے کہاکہ اساتذہ پاکستان کے روشن مستقبل کے قابل قدرمعمار ہیں، اساتذہ کو عزت ووقار اور بلند مقام دینا ہمارا فرض ہی-معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی ٹریننگ پروگرام جاری رکھے جائیں گی-اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے ایجوکیشن کے جدید ماڈل سے فائدہ اٹھائیں گی- وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب بھر کے سکولوں میںہزاروں نئے کلاس روم تعمیر کئے جا رہے ہیں- نئے کلاس روم کی تعمیر سے طلبا و طالبات کی انرولمنٹ کی شرح مزید بڑھے گی-8ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی جا رہی ہی-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا ء میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فنڈ ہے -ہونہار اور مستحق طلبا میں پیف کے تحت ساڑھے 15ارب سے زائد کے سکالر شپ تقسیم کئے جا چکے ہیں- پیف سکالرز کی تعدادساڑھے 3لاکھ کے الگ بھگ ہونا حقیقی تبدیلی ہے جس سے ہونہار طلبااعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوچکے ہیں-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب بھر کے بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہی-اب یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی قوم کے بیٹے اور بیٹیاں وسائل سے محرومی کے باعث تعلیم سے محروم رہیں-محرو م معیشت عوام کی خدمت میرا عزم اور مشن ہے، غربت اور افلاس کے شکار عوام کی محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے۔