Live Updates

کرپشن کی تمام دستانیں نواز شریف سے شروع ہو کر شہباز شریف پر ختم ہو تی ہیں ، اعجاز چوہدری

شہباز شریف نے پنجاب کے وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹنے کے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں ان کی نام نہاد ترقی صرف اشتہاروں تک محدود ہے، بیان

منگل 6 مارچ 2018 21:30

کرپشن کی تمام دستانیں نواز شریف سے شروع ہو کر شہباز شریف پر ختم ہو تی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کی تمام دستانیں نواز شریف سے شروع ہو کر شہباز شریف پر ختم ہو تی ہیں ، شہباز شریف نے پنجاب کے وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹنے کے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں ان کی نام نہاد ترقی صرف اشتہاروں تک محدود ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادرا ن کی کرپشن کا چرچے ہر پاکستانی کی زبان پرہے ،شہباز شریف کے نام نہاد شفافیت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ، شہباز شریف اور ان کے درباری وفاق سے ملنے والا 9ہزار ارب روپیہ لوٹ کا کھا گے ہیں ،شہباز شریف کو اپنے دس سالہ حکومت کی لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ، عوام کے ٹیکسو ںکا مال لوٹنے کے لیے شہباز شریف نے پنجاب میں 56 کا غذی کمپنیاں بنائی ، احد چیمہ کرپشن کی پہلی قسط ہے ابھی پوری فلم باقی ہے ،چور وں کی اصلی نانی نواز شریف اور شہباز شریف ہیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے نواز شریف اور شہباز شریف کو پکڑ نے سے تمام حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی ناک کے نیچے 20ہزار کا لیپ ٹاپ 38ہزار میں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا شوز باز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے ، کرپشن ، لوٹ مار ، کمیشن اور منی لانڈنگ کا کھرا شریف برادران کی طرف جاتاہے ، پنجاب کی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کی ڈمی کمپنیاں بنائی گئی جس کی وجہ سے پنجاب کی عوام کو پینے کے صاف پانی کاایک گلاس بھی نہیں مل سکا ۔

انہوںنے مزید کہا کہ شہباز شریف کا طریقہ واردات کوئی نیا نہیں آشیانہ سکیم ، سستی روٹی ، پیلی ٹیکسی ، قرض اتارو سکیم ، لیپ ٹاپ سکیمیں، دانش سکول سمیت درجنوں فراڈمنصوبے ثابت ہو چکے ہیں ، دھیلے کی کرپشن ثابت کر نے کے دعویدار شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مر نا چاہیے قوم کو شہباز شریف کا ایک دھیلا کھربوں روپے کا پڑ رہا ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات