سپریم کورٹ:نیب ریفرنسزکی مدت میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

جسٹس افضل کی سربراہی میں بنچ کل سماعت کریگا،درخواست جج محمد بشیرنےدائرکی،جج محمد بشیرکی مدت ملازمت 12مارچ،جبکہ شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسزکی مدت13مارچ کوختم ہوگی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مارچ 2018 20:14

سپریم کورٹ:نیب ریفرنسزکی مدت میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مارچ 2018ء) : شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز میں 6ماہ کی مدت میں توسیع کے معاملے پراہم پیشرفت ہوئی ہے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی مدت13مارچ کو ختم ہوگی۔جس پراحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سپریم کورٹ سے رابطہ کرلیا،جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کی مدت معیاد میں توسیع کیلئے درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی نیب ریفرنسز میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل بدھ کوسماعت کرے گا۔واضح رہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 12مارچ کو ختم ہوجائیگی۔جبکہ شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی مدت 13مارچ کوختم ہوگی۔جس پرسپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز کی مدت معیاد میں توسیع کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :