مسلم لیگ(ق) نے نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض کردیا

ن لیگ نے نئی حلقہ بندیاں کرکے پری پول دھاندلی کاآغازکردیا،انتخابی اصلاحات ناگزیرہیں ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی دار ہی جیتے گا ۔سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مارچ 2018 19:49

مسلم لیگ(ق) نے نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے ذریعے ن لیگ نے بدترین قسم کی قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروا کر اس کی ابتدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے 30 فیصد اثرات الیکشن سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں اگر اپنے نوکروں کے ذریعے حلقہ بندیاں کروانی ہو تو پھر گھر بیٹھے الیکشن جیت جاتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ الیکشن کروانے سے پہلے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی دار ہی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جا سکتی ہیں جبکہ انہوں نے غیر سرکاری نتائج پر حلقہ بندیاں کر دیں، حلقہ بندیاں ووٹوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :