گاڑیوں کے شوقین کے لیے بڑی خبر

حکومت کا نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 مارچ 2018 18:46

گاڑیوں کے شوقین کے لیے بڑی خبر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018ء) گاڑیوں کے شوقین کے لیے بڑی خبرآگئی۔حکومت کا نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی اور پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کرتے ہوئے نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کو ذاتی استعمال ، گفٹ اسکیم یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال سےپرانی استعمال شدہ گاڑی درآمد نہیں کی جاسکے گی۔یاد رہے کہ 1800سی سی گاڑیوں اور فوربائی فور نئی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت تھی۔