سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی پرہارس ٹریڈنگ کا الزام غلط ہے،فریال تالپور

ضمیرکی آوازکے مطابق پیپلزپارٹی کوووٹ دینے والوں پرفلورکراسنگ کا اطلاق نہیں ہوتا،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 6 مارچ 2018 19:25

سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی پرہارس ٹریڈنگ کا الزام غلط ہے،فریال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپور نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی پرہارس ٹریڈنگ کا الزام غلط ہے،ضمیرکی آوازکے مطابق پیپلزپارٹی کوووٹ دینے والوں پرفلورکراسنگ کا اطلاق نہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے ابھی نام فائنل نہیں کیا ،اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے نام فائنل کریں گے ۔

انہوں نے آٹھ مارچ کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھرمیںآزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں کارروان بے نظیرمارچ کا اعلان کیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو، سیکریٹری جنرل وقارمہدی، صوبائی وزیرسعید غنی،ایم این اے ڈاکٹرشاہدہ رحمانی، نومنتخب سینیٹرزکرشناکولہی، قر العین عینی دیگرخواتین رہنما بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

محترمہ فریال تالپورکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے آوازبلند کی ہے اورخواتین کو میدان سیاست کے علاوہ زندگی کے دیگرمختلف شعبوں میں نمایاں مقام دلانے میں اہم کردارادا کیا ہے خواتین حقو ق کے لیے قانون سازی ہویا سرکاری ملازمتوں میں ان کے لیے کوٹہ مختص کرنے کا معاملہ پیپلزپارٹی نے ہرموقع پرخواتین کوسپورٹ کیا ہے انہوں نے عالمی یوم خواتین پرآٹھ مارچ کوچاروں صوبائی دارالحکومتوں ، وفاقی دارالحکومت ، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں کارروان بے نظیرمارچ کا اہمتام کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلزپارٹی نے ابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا ہے ،تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی سینیٹ کے لیے نام فائنل کرے گی۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پالیسی کے بارے میں چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی پالیسی واضح کردی ہے پارٹی جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات سیدہ نفیسہ شاہ نے کہاکہ سندھ میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرپیپلزپارٹی کی حکومت کام کررہی ہے تعلیم اورصحت کے شعبوں باالخصوص امراض قلب کے اسپتالوں کا سندھ میں جال پھیلایا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑونے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی پرہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے دیگرجماعتوں کوووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کے بارے میں خاموش ہیں، ایم کیو ایم کے لوگ پی ایس پی میں گئے ہیں تحریک انصاف کا ایک رکن پارٹی چھوڑکرپی ایس پی میں شامل ہوا ہے، پنجاب دیگرصوبوں میں مسلم لیگ نون اوردوسری جماعتوں کے ارکان نے اپنی مرضی سے پارٹی امیدواروں کے علاوہ دوسروں کوووٹ کاسٹ کیے ہیں مگرتنقید کا نشانہ صرف پیپلزپارٹی کیوں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ارکان سندھ اسمبلی ہیرسوہو اورنائلہ منیر جلد پریس کانفرنس کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں کسی نے پیپلزپارٹی کوووٹ کیا ہے تو ایسا تمام صوبائی اسمبلیوں میں ہوا ہے صرف پیپلزپارٹی کوتنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :