Live Updates

الیکشن کمیشن کی غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جواب کی کاپی تحریک انصاف کو فراہم کرنے کی ہدایت

پیپلزپارٹی میں بیرونی فنڈنگ نہیں ہے ، سینیٹ کے الیکشن میں بہت شور پڑا ہے ،ْ لطیف کھوسہ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 6 مارچ 2018 19:07

الیکشن کمیشن کی غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جواب کی کاپی تحریک انصاف کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن )اور پیپلزپارٹی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ کی درخواست پر ممبر پنجاب کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ (ن )لیگ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے اعتراض اٹھایا کہ ہمیں ابھی تک پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کی کاپی نہیں ملی جس پر پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں ابھی جواب کی کاپی دے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی حکم جاری کیا جائے تا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے جواب کی کاپی مل سکے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کاروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں بیرونی فنڈنگ نہیں ہے ،ْ سینیٹ کے الیکشن میں بہت شور پڑا ہے تاہم پی پی کو کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ جب مخالفین خود جیت جائیں تو کہتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور جب ہار جائیں تو ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کرتے ہیں ۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان میں ن لیگ کی بیڈ گورننس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات