ناجائز اثاثہ جات کیس ،شجاعت حسین ،پرویز الٰہی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے

ْطلبی کا نوٹس ہی موصول نہیں ہوا ‘ ترجمان چوہدری برادران /نیب ٹیم کا دوبارہ نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

منگل 6 مارچ 2018 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) ناجائز اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی طلبی کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور میں پیش نہ ہوئے،نیب ٹیم نے دوبارہ نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو ناجائز اثاثہ جات کیس کی تفتیش کیلئے 6مارچ بروز منگل کو نیب لاہور میں طلب کیا تھا لیکن چودھری برادران نیب کے بلاوے کے باوجود حاضر نہ ہوئے۔

چوہدری برادران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، جس پر نیب حکام نے کہا کہ چودھری برادران کو طلبی کا نوٹس دوبارہ بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ 16دسمبر 2017ء کو چودھری برادران نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات نیب کو جمع کرا دیں تھیں۔