نیب کی کارروائیوں کے خلاف سابق سیکرٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کی درخواست پر سماعت وکلا کی عدم حاضری پر ملتوی

منگل 6 مارچ 2018 17:02

نیب کی کارروائیوں کے خلاف سابق سیکرٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اداروں میں نیب کی کارروائیوں کے خلاف سابق سیکرٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کی درخواست پر سماعت وکلا کی عدم حاضری پر ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی اداروں میں نیب کی کارروائیوں کے خلاف سابق سیکرٹری لینڈ غلام مصطفی پھل کی درخواست کر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر درخواست میں سابق سیکرٹری لینڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نیب قانون کے تحت صرف وفاقی اداروں میں کارروائی کرسکتا ہے، نیب کو صوبائی اداروں میں کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے لہزا نیب عدالت سے استدعا ہے کہ وہ نیب کو صوبائی اداروں میں کارروائی نہ کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے دائر درخواست کی سماعت وکلا کی عدم حاضری پر ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :