ایم کیوایم کی ہیرسوہونے پیپلزپارٹی کوووٹ دینے کااعتراف کرلیا

آئندہ بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کافیصلہ،پورے پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔منحرف رہنماء ایم کیوایم کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مارچ 2018 16:29

ایم کیوایم کی ہیرسوہونے پیپلزپارٹی کوووٹ دینے کااعتراف کرلیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مارچ 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کی منحرف رہنماء ہیر سوہونے پیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کوووٹ دیا،ایم کیوایم چھوڑنے کی وجوہات بڑی تلخ ہیں،پورے پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کی منحرف رہنماء ہیرسوہو نے اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کوووٹ دیا۔

آئندہ بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے کافیصلہ کیاہے۔تاہم پیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پورے پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔ہیرسوہو نے مزید کہا کہ ایم کیوایم چھوڑنے کی وجوہات بڑی تلخ ہیں۔بتانے کوبہت کچھ ہے لیکن سب کچھ پریس کانفرنس میں بتاؤں گی۔

متعلقہ عنوان :