ڈاکٹرز نے شریف خاندان کو بری خبر سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 6 مارچ 2018 16:03

ڈاکٹرز نے شریف خاندان کو بری خبر سنا دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018ء)نجی ٹی وی چینل سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے گفتگو کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی طبعیت سے متعلق بتایا کہ کلثوم نواز کی 3بار سرجری جب کہ 7بار کیمو تھراپی ہوئی ہے۔ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں دوبارہ ٹیومر پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ڈاکٹر ز مزید سرجری اور ریڈیو تھراپی پر غور کر رہے ہیں۔حسن نواز نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ہفتے والدہ کے سٹی سکین سمیت دیگر ٹیسٹ ہوئے تھے۔یاد رہے کہ کلثوم نواز اس وقت علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں ۔جہاں ان کا کینسر کا علاج جاری ہے۔جب کہ کلثوم نواز کے شوہر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔