چیئرمین پی سی سی کافیکٹری ایریا کا دورہ ،گراں فروشی پر چار کیخلاف مقدمہ ،چار کو بھاری جرمانے

18کو وارننگ ،ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے عملے کی جانب سے زائد وصول کی گئی رقم صارفین کو واپس کرادی کارروائیوں کے موثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں،رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف دینگے‘ میاں عثمان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 6 مارچ 2018 14:42

چیئرمین پی سی سی کافیکٹری ایریا کا دورہ ،گراں فروشی پر چار کیخلاف مقدمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے صارفین کی شکایات موصول ہونے پر فیکٹری ایریا میں بھرپور کارروائی کر کے چار گراں فروشوں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج،چار کو بھاری جرمانے جبکہ 18کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی سی نے انتظامیہ کے ہمراہ فیکٹری ایریا کا اچانک دورہ کر کے بڑے ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز، پھلوں،سبزیوںاور گوشت کی دکانوں کا دورہ کر کے سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا۔

وارننگ کے باوجود گراں فروشی سے باز نہ آنے والے 4افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کرا کے موقع سے ہی گرفتار جبکہ 4کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔ اس موقع پر 18دکانداروں کو معمولی گراں فروشی پر وارننگ نوٹسز کا اجراء کر کے ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی سی نے تین بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے عملے کی جانب سے صارفین سے زائد وصول کی گئی رقم واپس کرادی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا ہے جس کے موثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ صارفین کی شکایات موصول ہونے پر اس دکاندار کو اپنے نظام کے ذریعے چیک کرتے ہیں اور وارننگ دینے کے کچھ روز بعد اس سے بطور صارف خود خریداری کرتے ہیں اورباز نہ آنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج یا جرمانے کی سزا دی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں اپنی پیشگی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :