سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 6 مارچ 2018 13:47

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔اور نہال ہاشمی کو کل عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے اپنے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی کے بولے گئےالفاظ کو عدالتی حکم نامے میں لکھوانے میں کوئی شرم نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہو نے کے بعد عدلیہ کو گالیاں دیں۔جو پورے پاکستان نے سنیں۔کیوں نہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے اور نہال ہاشمی کی سزا بڑھا دی جائے۔یاد رہے اس پہلے بھی نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جر م میں ایک ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔لیکن نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہوتے ہی ایک بار پھر سے عدلیہ پر شدید تنقید کی ۔اور نہال ہاشمی کی عدلیہ کی تنقید کی ویڈیو بھی عدالت میں چلائی گئی۔اور اب نہال ہاشمی کو پھر سے عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :