سعود ی عرب نے اسرائیل جانے والی بھارتی پروازوں کیلئے اپنی حدود کھول دی، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو

منگل 6 مارچ 2018 14:07

سعود ی عرب نے اسرائیل جانے والی بھارتی پروازوں کیلئے اپنی حدود کھول ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظمیتن یاہو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ایئر انڈیا کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :