سینیٹ الیکشن: ووٹ بیچنے کے الزام پر دلبرداشتہ ایم کیو ایم رکن کا اقدام خود کشی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 6 مارچ 2018 10:22

سینیٹ الیکشن: ووٹ بیچنے کے الزام پر دلبرداشتہ ایم کیو ایم رکن کا اقدام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2018ء) سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات عائد ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق ٹی وی پروگرام میں شازیہ فاروق پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر بار بار ان کی تصاویر دکھائی گئیں۔خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے خواب آور گولیاں کثرت سے کھالیں جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔حالت خراب ہونے پر شازیہ فاروق کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔