چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات کی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد ابواردی سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 6 مارچ 2018 00:00

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات نے وفد کے ہمراہ پیر کو متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد ابواردی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات اور سٹرٹیجک داری،دونوں ممالک کی قیادت حکومتوں کی قیادت کی حمایت عوام کی سطح پر تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کیلئے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وزارت دفاع کے انڈر سیکرٹری سلیم علی الظہری متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم اے خان اور وزارت دفاع کے اعلی حکام موجود تھے۔