خورشید شاہ کی بیٹے کی مہندی میں دبنگ انٹری ،دیکھنے والے حیران

خورشید شاہ بیٹے کی مہندی کی تقریب میں اسپورٹس بائیک چلا کر آئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 مارچ 2018 23:58

خورشید شاہ کی بیٹے کی مہندی میں دبنگ انٹری ،دیکھنے والے حیران
سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)خورشید شاہ کی بیٹے کی مہندی میں دبنگ انٹری ،دیکھنے والے حیران ہو گئے۔خورشید شاہ بیٹے کی مہندی کی تقریب میں اسپورٹس بائیک چلا کر آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف حکومت کے خلاف بیانات دینے میں ہی متحرک نہیں بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی وہ کسی سے کم نہیں اور اس کا ثبوت انہوں نے ایسے دیا کہ اپنے ہی بیٹے کی شادی میں دبنگ انٹری سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

انہوں نے ہیوی بائیک پر ہال میں بیٹے کے ساتھ دبنگ انٹری کی۔ خورشید شاہ نے اپنے بیٹے زیرک شاہ کی خواہش پوری کرنے کیلئے ہر پروٹوکول بالائے طاق رکھ کراسپورٹس بائیک چلائی ۔اس موقع پر سپورٹس بائیک کو پھولوں سے سجایا گیا تھا جبکہ تقریب میں موجود راحت فتح علی خان نے اپنی مسحور کن آواز سے محفل کو چار چاند لگا دئیے۔