کاروں کے متوالے ایک روسی شخص نے برف سے مرسیڈیز بنالی جو دوڑتی بھی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 مارچ 2018 23:50

کاروں کے متوالے ایک روسی شخص نے برف سے مرسیڈیز بنالی جو دوڑتی بھی ہے

روس کے شہرنووسیبیرسک میں ایک شخص نے برف کے بلاکس کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی منفرد نوعیت کی مرسیڈیز  جی گلاس گاڑی بنا ڈالی۔ یہ گاڑی میں برف کے بلاکس کو گاڑی کے دھاتی چیسیس پر رکھا گیا ہے۔ اس گاڑی میں ایک پرانا انجن بھی ہے، جس سے یہ گاڑی چلتی بھی ہے۔
یو ٹیوب کے مقبول چینل Garage 54 کے مالک ولادی سلاو براشینکوو کا رجحان کاروں کی طرف رہتا ہے۔

اس سلسلے میں مختلف قسم کی منفرد تخلیقات  کرنا ان کا مشغلہ ہے۔ حال ہی میں انہوں نے برف کے بلاکس سے بنائی ہوئی گاڑی  کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ گاڑی  مرسیڈیزجی گلاس  لگژری ورژن  ہے۔

(جاری ہے)

اسے جاذب نظر بنانے کے لیے براشینکوو نے اس کی باڈی بنانے کے لیے برف کے بلاکس کا استعمال کیا ہے۔تاہم اس گاڑی میں سفر کرنا اصل جی گلاس جتنا آرام دہ نہیں ہے۔


یہ بات واضح نہیں ہے کہ برف کے بلاکس کو جوڑنے کے لیے کیا استعمال کیاگیا ہےلیکن گاڑی صرف ہموار اور چپٹی سطح پر چلائی جا سکتی ہے۔ ذرا سی ابھری زمین اس برف کی کار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس گاڑی میں براشینکوو نے ا ایل ای ڈی  لائٹس بھی نصب کی ہیں جو برف کے بلاکس کی وجہ سے  اسے مزید دلکش و جاذب نظر بنا دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ براشینکوو نے اس سے قبل  کئی کاروں  کو جوڑ کر ایک چھوٹا سا ٹینک بھی بنایا تھا۔

کاروں کے متوالے ایک روسی شخص نے برف سے مرسیڈیز بنالی جو دوڑتی بھی ہے