اماراتی حکومت کا اپنے شہریوں کے لیے شاندار اقدام

متحدہ عرب امارات نے سرکاری فیسوں میں آئندہ3سال تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 مارچ 2018 23:34

اماراتی حکومت کا اپنے شہریوں کے لیے شاندار اقدام
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے شاندار قدم اٹھا لیا۔متحدہ عرب امارات نے سرکاری فیسوں میں آئندہ3سال تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی حکومت کسی بھی قسم کی سرکاری فیسوں میں آئندہ 3سال تک کوئی اضافہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ابوظہبی میں اماراتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاجس کا مقصد امارات میں معاشی استحکام لانا ہے۔ شہری ومقیم غیر ملکی افراد کی معاشی اور معاشرتی استحکام کے لئے فیڈرل خدمات کی فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔