نوازشریف کاایک ہی ایجنڈا ہے کہ میں نہیں توکچھ نہیں،رہنما پی پی پی

پیر 5 مارچ 2018 23:20

نوازشریف کاایک ہی ایجنڈا ہے کہ میں نہیں توکچھ نہیں،رہنما پی پی پی
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں چوہدری عثمان نثارپنوںاور چوہدری صابرحسین بھلہ نے کہاہے کہ نوازشریف کاایک ہی ایجنڈا ہے کہ میںنہیںتوکچھ نہیں عوام جمہوریت چاہتی ہے لیکن نوازشریف قومی اثاثوں اورجمہوریت کوخطر ے میںڈالناچاہتے ہیںاورپورے سسٹم کو بندگلی کی طرف لے جاررہے ہیں وہ ہارس ٹریڈنگ کے استادہیںہم ان کامقابلہ نہیںکرسکتے انہوںنے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکے ہولوگرام پروگرام کے دوران نارنگ منڈی کے مرکزی آفس میںمنعقدہ فقیدالمثال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 3 بار وزیراعظم بننے والے نوازشریف نے پارلیمنٹ مضبوط بنانے کیلئے کیاکیا ہم نے عدلیہ میںاصلاحات کاکہاتھالیکن سابق وزیراعظم نے ایک اجلاس نہیںبلایاآج ہماری خارجہ پالیسی بحران کاشکار ہے انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو اپنے سواکسی چیزکی فکر نہیں ان کاایک ہی ایجنڈا ہے میںنہیں توکچھ نہیںپاکستان میںمجھے کیوںنکالانہیںدیگر اہم مسائل ہیں۔

متعلقہ عنوان :