لاہور، اغوا کے مقدمہ میں ملوث حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف درخواست پر سماعت ، دونوں فریقین کے وکلا کو 19مارچ کو طلب

پیر 5 مارچ 2018 23:20

لاہور، اغوا کے مقدمہ میں ملوث حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) کینٹ کچہری کی عدالت نے اغوا کے مقدمہ میں ملوث حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دونوں فریقین کے وکلا کو 19مارچ کو طلب کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازی نے دونوں فریقین کے وکلا کو طلب کیا۔

(جاری ہے)

ملزمہ کے وکیل بابر علی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے عائشہ احد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا اور مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کیااغوا کے مقدمے میں ملوث کیا ہے۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سات سال سے مقدمہ زیر سماعت ہے جرم ثابت نہیں ہو سکا اور عائشہ احد سات سال سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں لیکن درخواست گزار پیش نہیں ہوتی لہٰذا عدالت درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے ۔