سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی تاریخ میں پہلی بار قبطی گرجا گھر کا دورہ کر کے تاریخ بدل دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 مارچ 2018 22:45

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی تاریخ میں پہلی بار قبطی ..
قاہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی تاریخ میں پہلی بار قبطی گرجا گھر کا دورہ کر کے تاریخ بدل دی۔کسی بھی سعودی رہنما کا قبطی گرجا گھر کا یہ پھلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا معتدل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیےسعودی تاریخ میں پہلی بار مصر کے قبطی گرجا گھر کا دورہ کر کے تاریخ بدل دی۔

عرب میڈیا کے مطابق قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوئم نے استقبال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان اور پوپ تواضروس دوئم کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔سعودی ولی عہد نے قبطی عیسائیوں کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا اور پوپ تواضروس دوئم کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔یاد رہے سعودی ولی عہد اتوار کو مصر کے دو روزہ دورے پر قاہرہ پہنچے تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی تاریخ میں پہلی بار قبطی ..