ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،اپنی تقاریر میں کبھی بھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی،

کبھی عدالتی کارروائی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا،وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز نے توہین عدالت کے مقدمہ میں جواب جمع کروا دیا

پیر 5 مارچ 2018 22:45

ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،اپنی تقاریر میں کبھی بھی آئینی اداروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز نے اپنے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں جواب جمع کروا دیا ہے،جس میں کہا گیاہے کہ انہوں نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے اورکبھی ضابطہ اخلاق سے ہٹ کرکسی زیرالتوا مقدمہ کے بارے میں بات نہیںکی۔ اس لئے استدعا ہے کہ ان کوجاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، پیرکوجمع کرائے گئے جواب میں وفاقی وزیرنے موقف اپنایا ہے کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے، جبکہ غلط رپورٹنگ کے نتائج ہمیشہ منفی نکلتے ہیں، اصل نکتہ یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کے الفاظ کو باآسانی سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ میں نے زیر التواء مقدمات کے حوالے سے ہمیشہ ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کی ہے ،چینلز کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر تقاریر نشر نہ کی جائیں، انہوں نے استدعاکی کہ میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے عدالتی حکم جاری کیاجائے، فاضل وفاقی وزیر نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، اوراپنی تقاریر میں کبھی بھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی، میں کبھی عدالتی کارروائی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔

متعلقہ عنوان :