نثار احمد کھوڑو کی عبدالباری پتافی کو مبارکباد

پیر 5 مارچ 2018 22:42

نثار احمد کھوڑو کی عبدالباری پتافی کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پی ایس 7 گھوٹکی پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر عبدلباری پتافی اور گھوٹکی کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ باری پتافی کی کامیابی عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا کھلا اظہار ہے۔ اب آئندہ انتخابات میں بھی ملک بھر میں تیر چلے گا۔