وزیراعلی سندھ کا معروف سیاستدان اور کامریڈ جام ساقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

تدفین کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کو پابند کریں کہ اہل خانہ کے ساتھ ہر قسم کی مدد اور سہولت فرام کریں، وزیراعلی سندھ کا کمشنر حیدرآباد کو ہدایات

پیر 5 مارچ 2018 22:42

وزیراعلی سندھ کا معروف سیاستدان اور کامریڈ جام ساقی کے انتقال پر گہرے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے معروف سیاستدان اور کامریڈ جام ساقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جام ساقی نے آمریت اور آمروں کے خلاف آواز اٹھانے اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کے لیے ایک مثال بن کر ابھرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جام ساقی ایک بااصول سیاستدان تھے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جام ساقی کی خدمات اور اصول پرستی کی بنا پر آمریت جیسے مشکل وقت میں بھی انکا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جام ساقی میرے والد سید عبداللہ شاہ کے بھی قریبی ساتھی تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو فون پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جام ساقی ایک بااصول اور باوقار سیاستدان تھے، انکی تدفین کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کو پابند کریں کہ اہل خانہ کے ساتھ ہر قسم کی مدد اور سہولت فرام کی جائے۔ وزیراعلی سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :