احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈارکے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی

پیر 5 مارچ 2018 22:11

احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈارکے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 12مارچ تک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈارکے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل بنک کے صدر سعید احمد خان، نعیم محمود اور سید منصور رضا کو دستاویزات حوالے کی گئیں ۔اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس نے ریفرنس کی نقول عدالت میں جمع کروائیں۔عدالت نے مزید سماعت 12مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :